اجراء کی تاریخ: 26 جنوری 2016 - 11:08

پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارراوئیوں کے دوران 100 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 4 عورتیں بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارراوئیوں کے دوران 100 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 4 عورتیں بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق لانڈھی اور کورنگی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 100 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، زیر حراست افراد میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔