مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پشاورہ کے علاقہ پہاڑی پورہ میں پولیس اورسکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 70 مشتبہ وہابی دہشت گردوں گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پشاورکے علاقے پہاڑی پورہ میں پولیس اورسکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا ، سرچ آپریشن کے دوران 400 گھروں کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجے میں 70 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق غیر قانونی مقیم 17 افغان باشندے، کرایہ دار ایکٹ کے تحت 29 افراد کو حراست میں لیا گیا جب کہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف بور کا اسلحہ، کارتوس اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔
اجراء کی تاریخ: 23 جنوری 2016 - 15:14
پاکستان میں پشاورہ کے علاقہ پہاڑی پورہ میں پولیس اورسکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 70 مشتبہ وہابی دہشت گردوں گرفتار کرلیا ہے۔