یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے حدیدہ میں تازہ ترین حملوں میں بچوں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور ظالمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے حدیدہ میں تازہ ترین حملوں میں بچوں سمیت 9 افراد شہید ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ہوائی حملہ بحیرہ احمر کے قریب ساحلی شہر حدیدہ میں تیل کے گودام پرکیا گیا جہاں مقامی علاقوں کے لئے تیل کی سپلائی کی جارہی تھی۔فضائی حملے کے بعد ٹرکوں میں آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے لئے فائر فائٹرز کا عملہ موقع پر پہنچ گیا واقع میں 9 افراد شہید اور 30 زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں اج تک 8 ہزآر افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ 20ہزآر زخمی ہوگئے ہیں اور سعودی عرب یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔