افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک اور ہوٹل پر وہابی دہشت گرد تنظیم " الشباب " کے حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک اور ہوٹل پر وہابی دہشت گرد  تنظیم " الشباب "  کے حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق الشباب کے وہابی دہشت گردوں نے ساحلی ہوٹل پر حملے کرکے اس پر قبضہ کرلیا تھا تاہم گھنٹوں کے آپریشن کے بعد سکیورٹی اداروں نے ان سے ہوٹل کا قبضہ چھڑا لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح وہابی دہشت گردوں نے نعرے لگائے اور عام گاہکوں کی طرح ہوٹل میں داخل ہوئے، ہوٹل میں گھسنے سے قبل انہوں ساحل کے قریب موجود لوگوں پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملے کی ذمہ داری وہابی تنظیم القاعدہ کی ذیلی دہشت گرد  تنظیم الشباب  نے قبول کر لی ہے۔