پاکستان میں گڈوتھرمل پاورہاؤس کے500کےوی گرڈاسٹیشن کے ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گڈوتھرمل پاورہاؤس کے500کےوی گرڈاسٹیشن کے ٹرانسفارمر میں آگ لگنے سے ملک کے بیشتر حصوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔گڈو تھرمل پاور اسٹیشن میں آگ لگنے سے  اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بجلی کا بریک ڈاؤن گڈو تھرمل پاورہاؤس کے500کےوی گرڈاسٹیشن کےٹرانسفارمرپی تھری میں آگ لگنے سے ہوا، آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور بجلی کی بحالی کے لیے کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ بجلی کی فراہمی معطل ہوجانے پر قومی اسمبلی کا ایوان بھی تاریکی میں ڈوب گیاجس پراپوزیشن اراکین نے بجلی کی معطلی پر شور شرابا کیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران چند لمحوں کے لئے بجلی جانے کا معاملے کی اسپیکر قومی اسمبلی نے انکوائری کا حکم دے دیا ۔