مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں3 علیحدگی پسند کشمیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے شاکر احمد اور ریاض احمد نامی 2 نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نائینا بٹہ پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران ہلاک کردیا جبکہ تیسرے نوجوان عبدالحمید صوفی کی لاش ضلع کے علاقے لاسی پورہ سے مشکوک حالت میں ملی ہے۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان علیحدگی پسند تھے۔
اجراء کی تاریخ: 21 جنوری 2016 - 14:03
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں3 علیحدگی پسند کشمیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔