اجراء کی تاریخ: 20 جنوری 2016 - 00:32

پاکستان کے شہر کراچي میں رینجرز نے سپرہائی وے اور لیار میں مقابلے کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچي میں رینجرز نے سپرہائی وے اور لیار میں  مقابلے کے دوران وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو  ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کےبعد رینجرز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق  ہلاک دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت شمشیرخان،عطا اللہ عرف پٹھان اور ظہیر عرف زفیر پٹھان کے نام سے ہوئی جب کہ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں کے قتل، بم حملے اوربھتہ خوری سمیت ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔