بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے پاکستان سے دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کے لئے پنجاب سے ملحقہ سرحد کے مختلف مقامات پر لیزر وال لگانے کا کام شروع کردیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے بھارتی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے پاکستان سے دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کے لئے پنجاب سے ملحقہ سرحد کے مختلف مقامات پر لیزر وال لگانے کا کام شروع کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے پاکستان سے ملحقہ سرحد کے 40 مقامات پر جدید ترین لیزر وال لگانے کا کام شروع کردیا ہے۔ یہ لیزر وال پاکستان کے صوبہ پنجاب میں داخل ہونے والے ان دریاؤں اور نہروں کی گزر گاہوں پر لگائی جارہی ہے جہاں مخصوص باڑ نہیں لگائی جاسکتیں۔ بی ایس ایف نے ابتدائی طور پر 5سے 6 مقامات پر لیزر وال نصب بھی کردی ہے۔

پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے بعد بھارتی وزارت داخلہ نے مخصوص مقامات پر ہنگامی طور پر لیزر وال لگانے کی منظوری دی ہے۔ لیزر وال جدید ترین الارم سسٹم سے لیس ہے، کسی چیز کے اس لیزر وال سے گزرنے کی صورت میں فوری طور پر سائرن بجنا شروع ہوجائیں گے۔