آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی وزير خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی  کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس ملاقات میں ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی بھی موجود ہیں جبکہ امریکی وزير خارجہ جان کیری بھی ویانا میں ظریف اور فیڈریکا موگرینی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق آج سہ پہر کو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کرےگی۔