مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک برکینا فاسو میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آوروں نے ایک وزیر سمیت متعدد افراد کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگادوگو کے فور اسٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آوروں نے ایک وزیر سمیت متعدد افراد کو یرغمال بھی بنالیا ہے۔ القاعدہ کی مقامی تنظیم نے ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور یرغمالیوں کو چھڑانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فرانسیسی سیکیورٹی فورسز بھی حصہ لے سکتی ہیں جب کہ امریکہ سرویلنس معلومات فراہم کرے گا۔
اجراء کی تاریخ: 16 جنوری 2016 - 12:37
افریقی ملک برکینا فاسو میں ہوٹل پرالقاعدہ دہشت گردوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آوروں نے ایک وزیر سمیت متعدد افراد کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔