صومالیہ میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے حامی گروپ الشباب نے افریقین یونین کی فوج کے بیس کیمپ پر حملہ کیا ، جس سے 50 کے قریب فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے حامی گروپ الشباب نے افریقین یونین کی فوج کے بیس کیمپ پر حملہ کیا ، جس سے 50 کے قریب فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔اطلاعات کے مطابق دارالحکومت موغا دیشو سے 550 کلومیٹر دور شمال میں گیڈو میں ایل-ایڈ میں فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔صومالیہ کے کرنل ادریس احمد کا کہنا تھا کہ کیمپ پر حملہ وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے کیمپ کے مرکزی دروازے پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے بعد فوجیوں اور دیگر حملہ آوروں میں جھڑپ شروع ہوئی۔کینیا کی فوج کے ترجمان کے مطابق کیمپ پر صبح ہونے سے کچھ دیر قبل 5بجے حملہ کیا گیا۔ادھر شدت پسند گروپ الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کیمپ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ 60 کے قریب فوجیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔