مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے 92 سالہ سابق صدر شمعون پیریز کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کو ہلکی نوعیت کا دل کا دورہ پڑا تاہم دل کے علاج کے عمل سے گزرنے کے بعد اب ان کی حالت ٹھیک ہے ۔
شمعون پیریز کو جمعرات کی صبح سینے میں تکلیف کے احساس کے بعد تل ابیب کے ایک ہسپتال میں فوری طور پر منتقل کر دیا گیا ۔سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے ذاتی فزیشن رافی والڈن کا کہنا ہے کہ شمعون پیریز کو ہلکی نوعیت کا دل کا دورہ پڑاتاہم اب ان کی حالت ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 14 جنوری 2016 - 18:03
اسرائیل کے 92 سالہ سابق صدر شمعون پیریز کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔