پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈسکہ کے مقامی مدرسے میں کارروائی کے دوران 10 افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ مدرسے کو وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جیش محمد کے ساتھ روابط کے کی وجہ سے سیل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈسکہ کے مقامی مدرسے میں کارروائی کے دوران 10 افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ مدرسے کو وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جیش محمد کے ساتھ روابط کے کی وجہ سے سیل کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے ڈسکہ کے علاقے منڈیکی گورائیہ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے مدرسے کا سرچ آپریشن کیا اور اس دوران 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مدرسے کے خلاف کارروائی کالعدم تنظیم سے روابط کی وجہ سے کی گئی جب کہ سرچ آپریشن کے دوران مدرسے سے حراست میں لیے گئے افراد سے ممنوعہ لٹریچر، کتابیں اور آڈیوکیسٹس بھی برآمد کی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مدرسے کا وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم جیش محمد سے روابط کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے جب کہ مدرسے کو سیل کردیا گیا ہے۔