مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں70سالہ بزرگ اور بیمار ساس پر بہو نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے بعد شوہر کی شکایت پر پولیس نے بہو کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 70سالہ بزرگ اور بیمار خاتون راج رانی جین کو بری طرح پیٹنے والی اس کی بہو سنگیتا جین ہیں،بجنور کی رہنے والی سنگیتا جین کے خلاف اس کے اپنے ہی شوہر نے ایف آئی آر درج کرائی،پولیس نے سنگیتا کو حراست میں لے لیا ہے،سنگیتا کے شوہر کو شک تھا کہ اسکی غیر موجودگی میں اس کی بیوی اس کی بیمار ماں پر تشدد کرتی ہے۔بیوی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لئے اس نے کمرے میں خفیہ کیمرا لگایا ،کیمرے نے دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی کر دیا۔ جس کے بعد شوھر نے بیوی کو پولیس کے حوالے کردیا ۔
اجراء کی تاریخ: 12 جنوری 2016 - 14:48
بھارت کی ریاست اترپردیش میں70سالہ بزرگ اور بیمار ساس پر بہو نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے بعد شوہر کی شکایت پر پولیس نے بہو کو گرفتار کرلیا ہے۔