اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل جزآئری نے یمن میں ایرانی سفارتخانہ پر سعودی جنگی جہازوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس قسم کے اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل جزآئری نے یمن میں ایرانی سفارتخانہ پر سعودی جنگی جہازوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  ایران اس قسم کے اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔ مغربی سائٹ میں ایرانی میزائلوں کے 2400 کلو میٹر رینج کے سوال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل جزائری نے کہا کہ غیر ملکی قیاس آرائیوں کی ہم تائيد نہیں کرتے اور نہ ہی ہمیں اپنے میزائلوں کا رینج اتانے کی کوئی ضرورت ہے۔ ایران کی موجودہ شرائط میں علاقہ میں امن و صلح برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز ہے دشمن اسلامی ممالک کو مختلف طریقوں سے لڑانے کی تلاش و کوشش میں ہے اور ہمیں دشمن کی اس سازش کو ناکام بنانا چاہیے۔