مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے آئی جی مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں داعش دہشت گردوں کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی اسے یہاں پہنچنے دیں گے۔ اقبال ٹاؤن لاہور میں سہولت مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں اور ہماری آنکھیں کھلی ہیں، پنجاب میں داعش کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی صوبے میں اس جیسی کسی بھی تخریبی جماعت کو پنپنے دیں گے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ داعش بطور تنظیم پنجاب میں منظم نہیں البتہ کچھ لوگ اس میں شامل ہوئے اور متاثر ہوکر شام چلے گئے ہیں لیکن ان لوگوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے جب کہ داعش میں جانے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی گئی ہیں اور متعددا افراد کو اس سلسلے میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ لیکن ذراغع ابلاغ کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں داعش دہشت گرد اپنا نیٹ ورک وہابی مدارس کے ذریعہ پھیلا رہے ہیں اور تمام وہابی مدارس اور ادارے داعش کو فروغ دینے کے سلسلے میں سرگرم ہیں اور ملا عبدالعزیز اور اس جیسے دیگر افراد نے داعش کے ساتھ ہمدردی پر مبنی کئی بیانات بھی دیئے ہیں
اجراء کی تاریخ: 9 جنوری 2016 - 11:59
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے آئی جی مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں داعش دہشت گردوں کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی اسے یہاں پہنچنے دیں گے۔