افغانستان کے 13صوبوں میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے 13صوبوں میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایک حکمت عملی کے تحت یہ آپریشن بیک وقت شروع کیا گیا ہے تاکہ دہشت گرد فرار نہ ہو سکیں۔اس آپریشن کے دوران60  دہشت گرد مارے گئےہیں جبکہ متعدد طالبان گرفتار اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ ان سے بھاری مقدار می اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد کر لی گئی ہیں۔