اجراء کی تاریخ: 6 جنوری 2016 - 11:05

پولینڈ میں شدید سردی کی وجہ سے ہلاک ہو نے والے افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع ابلاغ کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پولینڈ میں شدید سردی کی وجہ سے ہلاک ہو نے والے افراد کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ ہلاکتیں درجہ حرارت منفی 15 درجے گر جانے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق 31 دسمبر سے اب تک پولینڈ میں 26 افراد شدید سردی سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ اگر کوئی بے گھر شخص کسی پلیٹ فارم یا کسی بس سٹاپ یا کسی عمارت میں سردی سے بچنے کی خاطر سویا ہوا پایا جائے تو اْس کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے قریبی گھروں میں رہنے والے کمزور اور علیل معمر افراد پر بھی نظریں رکھیں۔