عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہر العوامیہ میں آیت اللہ شیخ نمر کی مظلومانہ شہادت اور سعودی حکومت کے سنگين جرائم کے خلاف عوامی مظاہرے کے دوران سعودی پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص شہید ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر العوامیہ میں آیت اللہ شیخ نمر کی مظلومانہ شہادت اور سعودی حکومت کے سنگين جرائم کے خلاف عوامی مظاہرے کے دوران سعودی پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص شہید ہوگیا ہے۔ سعودی فورسز نے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا ہے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔