مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جابری انصاری نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کی سعودی حکومت کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو شیخ باقر النمر کی شہادت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے بھیانک اور بہیمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایک طرف وہابی تکفیری دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہا ہے اور دوسری طرف ملک کے اندر تنقید کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دے رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے شیخ باقر النمر کو شہید کرکے اپنی ناتوانی اور ضعف کا ثبوت دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی حکومت کے بہیمانہ اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس کی ذمہ دار سعودی حکومت ہوگی ، سعودی عرب کو اپنے غیر سنجیدہ اقدامات کا سخت تاوان ادا کرناپڑےگا۔