مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ سنی کردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق نئے سال کے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ترکی کے پاس کردستان ورکرز پارٹی سے نمٹنے کے لیے جنگی وسائل اور عزم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ترک فورسز نے شہروں اور پہاڑوں میں سنی کردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہواہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ترکی میں فوجی آپریشن کے دوران3 ہزار سے زائد سنی کردوں کو ہلاک کیا گیا ۔ ترکی کا شہر دیاربکر میدان جنگ بنا ہوا ہے اور ہزاروں سنی کرد شہر چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 1 جنوری 2016 - 12:23
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ سنی کردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔