مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. ابتدائی اطلاعات کے مطابق مردان میں نادرا دفتر کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے.دھماکے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے.دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیئے گئے.دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے نادرا کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا،جبکہ ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے.
اجراء کی تاریخ: 29 دسمبر 2015 - 13:11
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفتر کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔