اجراء کی تاریخ: 28 دسمبر 2015 - 20:38

پاکستان کے شہر کراچی میں دیسی زہریلی شراب پینے والے چار نوجوان ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں دیسی زہریلی شراب پینے والے چار نوجوان ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے قریب پہاڑ گنج کے رہائشی 36 سالہ وکٹر کو پیر کے روز جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر لایا گیا۔ہپستال کے ہنگامی مرکز کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق وکٹر نے زہریلی شراب پی تھی اور وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکے۔ڈاکٹر سیمی نے بتایا کہ اتوار کو زہریلی شراب پینے والے مزید تین افراد سہیل عنایت ، تنویر مسیح اور ایک نامعلوم شخص دوران علاج ہلاک ہوگئے تھے۔