اجراء کی تاریخ: 27 دسمبر 2015 - 16:00

عراق کے شہر الرمادی میں عراقی فضائی کی بمباری میں اب تک درجنوں وہابی اور سعودی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر الرمادی میں عراقی فضائی کی بمباری میں اب تک درجنوں وہابی اور سعودی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی جنگی طیاروں نے رمادی کے مرکز میں الثیلہ علاقہ میں بمباری کی ہے جس میں کئی درجن وہابی اور سعودی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر رعاقی وزیر دفاع خالد العبیدی نے کہا ہے کہ عراقی فورسز سرکاری عمارتوں کے قریب پہنچ گئی ہیں۔