اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکریٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ اس ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان جامع مذاکرات کو تقویت ملے گی۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ایک طویل عرصے سے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو مذاکرات شروع کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ادھر امریکہ اور چین نے بھی مودی کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے۔