مہر خبررساں ایجنسی نے عربی اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کی وزارت داخلہ کے ترجمان ولید الوقینی کا کہنا ہے کہ تین ہزار تیونسی شہری شام ميں داعش دہشت گرد تنظیم کے ہمراہ ، شامی فوج سے لڑ رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ 600 دشت گرد تیونس واپس آگئے ہیں جبکہ 800 دہشت گرد ابھی تک شام میں موجود ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تیونس کے سکیورٹی دستوں نے شام سے واپس آنے والے دہشت گردوں پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے۔