اجراء کی تاریخ: 26 دسمبر 2015 - 12:45

شام کی فوج کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے شامی فورسز نے حلب کے قریبی شہر باشکوی کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی فوج کی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے شامی فورسز نے حلب کے قریبی شہر باشکوی کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

شامی فوج نے اس کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ درجنوں دہشت گردوں کو زخمی کردیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے تین ٹینکوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں 7 دہشت گرد کمانڈر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔