جنوبی مشرقی نائجیریا میں گیس پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی مشرقی نائجیریا میں گیس پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کے جنوب مشرقی شہر نیوی میں انڈسٹریل گیس پلانٹ میں زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں بھڑکنے والی آگ نے قریبی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 100 کے قریب  افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ مقامی میڈیا نے 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اس سے قبل ذرائع ابلاغ نے 50 افراد کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔