مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہویریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے حضرت عیسی (ع) کی ولادت اور نئےعیسوی سال 2016 کی آمد پر عالمی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایران صدر نے عالمی رہنماؤں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں نئے سال 2016 میں امن و صلح ، باہمی تعاون کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں باہمی تلاش و کوشش پر زوردیا ہے۔ صدر روحانی نے نئے سال میں تمام اقوام اور حکومتوں کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے مسرت و خوشی ، برکت و رحمت ، امن و صلح اور خوشحالی طلب کی ہے۔