اجراء کی تاریخ: 24 دسمبر 2015 - 00:43

روسی ڈوما کے بین الاقوامی کمیشن کے سربراہ الکسی بوشکوف نے دہشت گردی کے خلاف سعودی اتحاد کو کھوکھلا اور فرضی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خود دہشت گردوں کا بانی اور موجد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیاالیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی ڈوما کے بین الاقوامی  کمیشن کے سربراہ الکسی بوشکوف نے دہشت گردی کے خلاف سعودی اتحاد کو کھوکھلا اور فرضی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب خود دہشت گردوں کا بانی اور موجد ہے۔

اس نے کہا کہ سعودی عرب کی دہشت گردوں کے خلاف لڑائی حقیقت اور سچائی پر مبنی نہیں ہے اور سعودی عرب کا دہشت گردی کے خلاف اتحاد کھوکھلا اور غیر واقعی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب درحقیقت دہشت گردی کا بانی اور موجد ہے اور اس سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی توقع رکھنا فضول ہے اور تمام دہشت گرد سعودی عرب کے ہم مسلک ، ہم پیالہ اور ہم نوالہ ہیں اور سعودی عرب پیشرفتہ اور ممنوعہ ہتھیار دہشت گردوں کو فراہم کررہا ہے۔