مہر خبررساں ایجنسی نے این ڈی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی بارڈر سکیورٹی فورس " بی ایس ایف " کا چارٹرڈ طیارہ نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ کے قریب دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ہندوستان کے منسٹر آف اسٹیٹ سول ایوی ایویشن مہیش شرما نے طیارہ حادثے میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی. اطلاعات کے مطابق طیارہ نئی دہلی سے رانچی جارہا تھا، جس میں 10 افراد سوار تھے.پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق حادثہ صبح 9 بجکر 50 منٹ پر اُس وقت پیش آیا جب جہاز میں سوار ٹیکنیشنز کا گراؤنڈ کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا.رپورٹ کے مطابق طیارہ ایک دیوار سے ٹکرایا اور اس میں آگ لگ گئی. ذرائع کے مطابق طیارے میں سینیئر ٹیکنیشنز سوار تھے، جو ایک ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے رانچی جارہے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 22 دسمبر 2015 - 14:00
ہندوستانی بارڈر سکیورٹی فورس " بی ایس ایف " کا چارٹرڈ طیارہ نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ کے قریب دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔