مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ جب تک ترکی طیارے کے مار گرائے جانے پر معافی نہیں مانگتا تب تک اس کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات برقرار نہیں کئے جا سکتے۔روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ایک بار پھر ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی موجودہ قیادت کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی کیونکہ جب تک ترکی ، روسی طیارے کے مار گرائے جانے پر معافی نہیں مانگتا اس کے ساتھ کسی قسم کے کوئی تعلقات نہیں جوڑے جا سکتے اور نہ ہی اس پر عائد پابندیاں ہٹائی جائیں گی۔ روسی صدر کا کہنا تھاکہ وہ مستقبل میں بھی ترکی کے ساتھ تعلقات میں کوئی بہتری نہیں دیکھ رہے، موجود ترک قیادت کمال اتا ترک کے سیکولر ترکی کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اگر ترکی نے روس کا طیارہ اس لئے گرایا کہ روس شام سے نکل جائے تو یہ ترک حکام کی بہت بڑی غلط فہمی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 دسمبر 2015 - 13:20
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ جب تک ترکی طیارے کے مار گرائے جانے پر معافی نہیں مانگتا تب تک اس کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات برقرار نہیں کئے جا سکتے۔