امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو دہشت گردی سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم شرپسندوں کی کڑی نگرانی کرنا ضروری ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو دہشت گردی سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم شرپسندوں کی کڑی نگرانی کرنا ضروری ہے ۔اوبامہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں اس لیے اب ہو شیاررہنا ضروری ہے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیرس اور کیلی فورنیا حملوں کے بعد امریکی شہریوں کی پریشانی فطری ہے ،شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ،امریکہ کے ہوائی اڈوں اور پبلک مقامات پر سکیورٹی کے فل پروف اقدامات کیےگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد امریکی سکیورٹی میں کافی بہتری آئی ۔باراک اوبامہ نے مزید کہا کہ ایجنسیوں اور سکیورٹی فورسزنے کئی ممکنہ حملوں کو ناکام بنایا ہے۔