مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی وزیرخارجہ لوران فابیوس کے بیٹے کو دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے تھوماس فابیوس سے پوچھ گچھ اور تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز 2013ء میں ہوا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ تھوماس فابیوس نے پیرس میں 7 ملین یورو کا ایک اپارٹمنٹ منی لانڈرنگ کے ذریعے حاصل کیے گئے پیسوں سے خریدا۔
اجراء کی تاریخ: 16 دسمبر 2015 - 16:24
فرانسیسی وزیرخارجہ لوران فابیوس کے بیٹے کو دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔