ترکی کے صوبے مارڈين میں ترک حکومت مخالف مظاہروں پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صوبے مارڈين میں ترک حکومت مخالف  مظاہروں پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ دیار بکر میں 2 مظاہرین مارے گئے ہیں جبکہ صوبہ مارڈین میں 4 مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ سنی کرد ترک حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں جنھیں ترک حکومت طاقت کے زور پر کچل رہی ہے۔