مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی فوجی کشتی نے ترکی کی ماہی گیر کشتی کو انتباہ جاری کرتے ہوئے اس کی طرف فائرنگ شروع کردی۔
روس کی وزارت دفاع نے بھی اس خبر کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد روس وزارت دفاع نے ترکی کے فوجی اتاشی کو وزارت دفاع میں طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔