اجراء کی تاریخ: 13 دسمبر 2015 - 09:26

شام کے شہر حمص میں کار بم دھماکے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حمص میں کار بم دھماکے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ داعش دہشت گرد تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ داعش سے منسلک شخص ابو احمد الحمصی نے اس وحشیانہ کارروائي اور کار بم دھماکے میں حصہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 18 افارد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔