مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی تحصیل جوہی میں گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب جھونپٹری میں آلگ لگنے سے میاں بیوی اور 7 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دادو کی تحصیل جوہی سے 40 کلو میٹر دور تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن کے مقام پر شدید سردی کے باعث جھونپٹری میں قیام پذیر ایک خاندان نے گرمائش کے لئے آگ لگائی اور سو گئے تاہم ان کے سونے کے بعد آگ نے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس میں سوئے تمام افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
اجراء کی تاریخ: 11 دسمبر 2015 - 11:16
پاکستان کی تحصیل جوہی میں گورکھ ہل اسٹیشن کے قریب جھونپٹری میں آلگ لگنے سے میاں بیوی اور 7 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔