مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بڑوں کی نسبت بچوں کو وٹامن ڈی کی سخت ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ برطانوی ماہرین صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق وٹامن ڈی کا استعمال چھوٹے بچوں کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ قلبی بیماریوں ، کینسر ، ذیابیطس اور بڑھاپے میں بیماریوں کے خلاف حفاظت کرتے ہیں ۔ تحقیق کے مطابق دن میں 10 سے 15 منٹ سورج کی روشنی سے کافی حد تک وٹامن ڈی حاصل کئے جاسکتے ہیں کیونکہ وٹامن ڈی سورج کی روشنی کے ردعمل میں جلد کے اندر بنتا ہے جب کہ یہ تیل، دودھ، انڈے، اناج اور سپلیمنٹس میں بھی ملتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ وٹامن ڈی کیلشیم اور فاسفیٹ کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے اور پٹھوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 دسمبر 2015 - 16:40
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بڑوں کی نسبت بچوں کو وٹامن ڈی کی سخت ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔