مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے قومی سلامتی کے مشیر یوسی کوہن کو خفیہ ایجنسی موساد کا سربراہ مقرر کردیا ہے ۔ موساد کے سابق افسر یوسی کوہن دو سال سے اسرائیلی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ہیں ۔ وہ تیمر پاردو کی جگہ موساد کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے ۔
موساد کا سربراہ اس خفیہ ایجنسی کا واحد رکن ہے جس کا نام عوام کے سامنے ظاہر کیا جاتا ہے ۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے یوسی کوہن کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ موساد میں کام کے وسیع تجربے ، شاندار کامیابیوں اور تسلیم شدہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ موساد براہ راست اسرائیلی وزير اعظم کی نگرانی میں کام کرنے والا جاسوس ادارہ ہے۔
اجراء کی تاریخ: 8 دسمبر 2015 - 12:36
اسرائیلی وزیراعظم نے قومی سلامتی کے مشیر یوسی کوہن کو خفیہ ایجنسی موساد کا سربراہ مقرر کردیا ہے ۔