مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سربراہی میں اتحادی فوج نے داعش دہشت گردوں کے بجائے شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے شام کے 4 فوجیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ اس حملے میں 1 شامی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام میں داعش کے خلاف نام نہاد کارروائی کرنے والے امریکی اتحادی ممالک نے صوبہ دیر الزور کے شہر ایاش میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 4 شامی فوجی جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ شام کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی فضائیہ کے 4 طیاروں نے فوجی کیمپ پر 9 میزائل داغے، جس کے نتیجے میں 4 فوجی شہید جب کہ 13 زخمی ہوئے۔ حملے میں 4 فوجی گاڑیاں اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ ہوا۔ شام کی حکومت امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اس عمل کی شدید مذمت کرتی ہے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر شام کی حکومت اقوام متحدہ سے رجوع کرے گی۔
اجراء کی تاریخ: 7 دسمبر 2015 - 17:33
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی فوج نے داعش دہشت گردوں کے بجائے شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے شام کے 4 فوجیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ اس حملے میں 1 شامی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔