مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے 3 علیحدگی پسند جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فورسز نے 3 علیحدگی پسند جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے جنگجو دراندازی کی کوشش کررہے ہیں جنھیں ہندوستانی فورسز نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔