مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی اورافغان فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مشترکہ آپریشن کرکے طالبان کی جیل سے 40فوجی وپولیس اہلکاروں کو بازیاب کرالیا۔ امریکی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ افغان سپیشل سکیورٹی فورسزنے ہلمند کے ضلع ناوزاد میں بڑی کارروائی کی۔ طالبان کی جیل سے رہائی پانے والوں میں افغان پولیس، نیشنل آرمی اوربارڈرپولیس کے اہلکارشامل ہیں۔ بیان میں یہ نہیں بتایاگیا کہ مذکورہ سکیورٹی اہلکاروں کو کب اغوا کرکے یرغمال بنایاگیا اور آپریشن میں امریکی فوج نے کیا کرداراداکیاہے۔
اجراء کی تاریخ: 5 دسمبر 2015 - 21:45
جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی اورافغان فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مشترکہ آپریشن کرکے طالبان کی جیل سے 40فوجی وپولیس اہلکاروں کو بازیاب کرالیا۔