اجراء کی تاریخ: 4 دسمبر 2015 - 20:12

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک ہوٹل میں سابق ملازم کے حملے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک ہوٹل میں سابق ملازم کے حملے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت قاہرہ کے مرکزی علاقے عجوزا میں واقع ایک ہوٹل پرحملہ آور نے پیٹرول بم سے حملہ کردیا جب کہ ہوٹل کے تہہ خانے میں نائٹ کلب بھی تھا، حملے کے نتیجے میں وہاں موجود 18 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاکتیں جل کراوردم گھنٹے سے ہوئیں جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرتے ہوئے انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق حملہ آور ہوٹل کا سابق ملازم تھا جسے نوکری سے حال ہی میں برطرف کیا گیا تھا جس نے اشتعال میں آکرمنظم طریقے سے حملہ کیا۔