مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ افغانستان کے حالات پر منقعدہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی افغانستان کی صورتحال پر اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ مشترکہ طور پر کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ واضح رہے کہ افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی بھی شرکت کا امکان ہے تاہم بھارت کی جانب سے ان کی پاکستان آمد سے متعلق سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 دسمبر 2015 - 23:14
افغان صدر اشرف غنی آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ افغانستان کے حالات پر منقعدہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔