مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست نیویارک میں مذہب کاپوچھ کرمسافرنےمسلم ٹیکسی ڈرائیورکوگولی مار کر زخمی کردیا۔ 38 برس کے زخمی ڈرائیور نےپولیس کو بتایا کہ اس نے رات ایک بجے کلب سے مسافرکوٹیکسی میں بٹھایاتھا،مسافر نے پہلےسوال کہ آیا وہ پاکستانی ہےاوریہ جان کرکہ اسکاتعلق مراکش سےہے،داعش سےمتعلق باتیں شروع کردیں۔ ڈرائیورکاکہناتھاکہ مسافر ہیزل ووڈمیں اپنے گھر اترا تو اچانک بندوق نکال کرٹیکسی پرگولیاں چلادیں، جس پر اسنے بھاگ کرجان بچائی مگر ٹیکسی کی پچھلی کھڑکی کےشیشےٹوٹ گئےاوراسکی کندھےمیں گولی پیوست ہوگئی۔ کاونسل آن امریکن مسلم ریلیشنزنےواقعہ کومذہبی منافرت قراردیتے ہوئے تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 دسمبر 2015 - 19:00
امریکہ کی ریاست نیویارک میں مذہب کاپوچھ کرمسافرنےمسلم ٹیکسی ڈرائیورکوگولی مار کر زخمی کردیا۔