مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گوئٹے مالا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 16 قیدی ہلاک ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد جیل کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پولیس اور فوج نے آپریشن شروع کردیا۔ وسطیٰ امریکی ملک گوئٹے مالا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والا تصادم خونی لڑائی میں تبدیل ہوگیا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تمام قیدی شامل ہیں تاہم تصادم کے نتیجے میں جیل کے اندر موجود کسی بھی سیکیورٹی گارڈ کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی جب کہ قیدیوں کے درمیان تصادم شروع ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 30 نومبر 2015 - 23:36
گوئٹے مالا کی جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 16 قیدی ہلاک ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد جیل کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے پولیس اور فوج نے آپریشن شروع کردیا۔