مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پوپ فرانس نے وسطی افریقی جمہوریہ کے دورے کے دوران متحارب مسلمان اور مسیحی افراد سے کہا کہ وہ محبت، امن و سلامتی کی خاطر اپنے اپنے ہتھیار پھینک دیں۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس اپنے پہلے دورہ افریقہ کی آخری منزل پر جب اس شورش زدہ ملک پہنچے تو سکیورٹی انتہائی سخت تھی۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر تشدد کو رد کر دینا چاہیے۔ اپنے تین افریقی ممالک کے دورے کے دوران وہ کینیا اور یوگنڈا بھی گئے تھے۔ اس دوران پوپ فرانس نے مسیحی مذہبی رہنماوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔
اجراء کی تاریخ: 30 نومبر 2015 - 21:52
پوپ فرانس نے وسطی افریقی جمہوریہ کے دورے کے دوران متحارب مسلمان اور مسیحی افراد سے کہا کہ وہ محبت، امن و سلامتی کی خاطر اپنے اپنے ہتھیار پھینک دیں۔