مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیمرون میں 2 خواتین خود کش بمباروں کے حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 12 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ وسطی افریقی ملک کیمرون کے شمالی علاقے ڈبنگا کے ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر نائجیریا سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں دونوں حملہ آوروں کے علاوہ 5 افراد ہلاک اور 12 کے قریب زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا ایک گھر کے اندر ہواجب کہ دوسرا حملہ ایک ویلڈنگ کی دوکان کے قریب کیا گیا جس کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف کارروائی کے لیئے تعینات 2 فوجی اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم حکام نے اس کی ذمہ داری بوکو حرام پر عائد کی ہے جو اس سے قبل بھی علاقے میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا اعتراف کرچکی ہے، گزشہ ہفتے بھی شمالی کیمرون میں4 خواتین خودکش حملہ آورں کے حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور گزشتہ چند عرصے میں شمالی کیمرون میں 20 خودکش حملے ہوئے ہیں جن میں 100 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 29 نومبر 2015 - 21:49
کیمرون میں 2 خواتین خود کش بمباروں کے حملوں میں 5 افراد ہلاک اور 12 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔