اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے روس اور ترکی کے درمیان جاری کشیدگی کو تدبیر کے ذریعہ کم کرنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے روس اور ترکی کے درمیان جاری کشیدگی کو تدبیر کے ذریعہ کم کرنے پر تاکید کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے ترک وزير خارجہ مولود چاووش داود کو ترکی کا دوبارہ وزير خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور ترکی کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے میں ایران اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو تدبیر کے ذریعہ کم کرنے کی تلاش و کوشش جاری رہنی چاہیے اور علاقہ میں جاری دہشت گردی کا ملکر کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ترکی اور ایران کے درمیان باہمی گفتگو کو مسلسل اور پیہم جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام  کواس و قت حساس اور مشکل شرائط کا سامنا ہے اور علاقائی مسائل کو منطق او رتدبیر کے ذریعہ  حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔